بی اے، بی ایس سی کے طلبا کیلئے اہم خبر

13 Oct, 2020 | 06:15 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، یونیورسٹی نے امیدواروں کو روپ نمبر سلپس بھی جاری کر دی ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 22 اکتوبر 2020ء سے شروع ہونے والے بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون، ٹو، سپیشل کیٹکگری اور سماعت سے محروم پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کے عملی امتحانات کیلئے رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق بی اے بی ایس سی/ ایسوسی ایٹ ڈگری کے عملی امتحانات 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس میں تمام امیدواروں کے لئے شرکت لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن امتحان دینے اورنہ دینے والے امیدوار عملی امتحانات میں شرکت کرنے کی ہدایت کی۔ شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روایتی امتحانات نومبر کے تیسرے ہفتے متوقع ہیں جبکہ روایتی امتحانات کے بعد الگ سے کوئی عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ادھر محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو رواں مالی سال کے دوسرے کوارٹر میں 9 ارب 46 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ فنڈز ہائر ایجوکیشن کے زیر انتظام سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کے لئے خرچ کئے جائیں گے، جس کے لئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز اور یونیورسٹیز سے فنڈز کی ڈیمانڈز اور جاری منصوبوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ تعلیمی اداروں کی جانب سے بھجوائی گئی ڈیمانڈز کے مطابق فنڈز تقسیم کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں