مشتعل افراد کا خواتین کے کالج پر دھاوا

13 Oct, 2020 | 05:33 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) موٹرسائیکل کھڑی کرنے سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے کاہنہ ڈگری کالج برائے خواتین پر دھاوا بول دیا، واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ملزمان نے کاہنہ ڈگری کالج برائے خواتین کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی جس پر کالج کے گارڈ نے موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کیا۔ مشتعل افراد نے چوکیدار پر تشدد کرنا شروع کردیا اور کالج کے اندر داخل ہو گئے، جس کی وجہ سے کالج میں بھی خوف و ہراس پھیلا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے سامنے ملزمان کو سیکورٹی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کالج پرنسپل کی مدعیت میں پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں