ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں کی ٹکٹیں ری فنڈ کروانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

ٹرینوں کی ٹکٹیں ری فنڈ کروانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر، ٹرینوں کی منسوخی اور روز بروز پٹریوں سے اترنے کے معملات، ٹرینوں کی ٹکٹیں ری فنڈ کروانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، نو دنوں میں 16 ہزار 2سو 99 مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں۔ یکم تا 9اکتوبر تک ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو کو موصول۔

 

تفصیلات کے مطابق   ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر، ٹرینوں کی منسوخی اور روز بروز پٹریوں سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی ٹکٹیں ری فنڈ کروانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ نو دنوں میں 16 ہزار 2سو 99 مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں۔

 

 اس دوران 2 کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 718 روپے مسافروں کو ری فنڈ کیے گئے، یکم تا 9اکتوبر تک ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہو گئی، رپورٹ میں لاہور سمیت ساتوں ریلوے ڈویژنوں میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے اعدادوشمار شامل ہیں۔

 

ستی42 کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 1816 بزنس کلاس مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں گئیں، ای ٹکٹنگ کی مد میں 917 مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں۔

 

 ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے بڑھتے حادثات اور گھنٹوں تاخیر کے باعث مسافروں کا اعتماد کم ہوا ہے، لاہور اور کراچی ریلوے ڈویژن ٹرینوں کی تاخیر ختم کرنے میں مسلسل ناکام ہے اور لاہور اور کراچی ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔  ترجمان ریلوے  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث مسافروں میں کمی واقع ہوئی۔

 

 دوسری جانب ریلوے واشنگ لائن میں پریم یونین لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈویژنل ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

       

اجلاس میں ٹی ایل اے اسٹاف کو فی الفور کنفرم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اسٹاف کو ٹی اے کی ادائیگی کئی ماہ سے نہیں ھو رہی جس سے اسٹاف بہت مشکلات کا شکار ہے، ہمارای مطالبہ ہے کہ لاھور ڈویژن میں ٹرانسفر پر پابندی ختم کی جائے، ریٹائرڈ ملازمین کو بقايا جات دیے جائیں، بیوگان کو فنڈز کی ادائیگی کی جائے، ریلوے حکام مطالبات پورے نہیں کرتی تو ہر قسم کے احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer