عمر اسلم : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ شہزاد اکبر بھیس بدل کر نیب آفس جاتے ہیں ،عمران خان کے حکم پر شہزاد اکبر کے ذریعے ان کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگانے کی کم ظرف حرکت کی ہے شہبازشریف نیب حراست میں زخمی بھی ہوئے،عطااللہ تارڑ کاکہناہےکہ گوجرانوالہ جلسہ میں کارکنان کو روکا گیا تو ہم نمٹنا جانتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازشریف کو جس کمرے میں قید کیا گیا ہے وہاں عمران صاحب کے حکم پر شہزاد اکبر کے ذریعے اُس کمرے اور واش روم میں کیمرے لگانے کی چھوٹی اور کم ظرف حرکت کی گئی ہے جس پر انھوں نےکہا کہ شہباز شریف وہاں نصب کردہ کچھ چیزوں سے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ شہزاد اکبر گاڑیاں اور بھیس بدل کر نیب آتے ہیں اور اپنی نگرانی میں شہبازشریف کی نگرانی کے لئے کیمرے لگواتے ہیں، شہزاد اکبر میں ہمت ہے تو سب کے سامنے نیب آئیں۔
انہوں نے کہا کہ چور حکومت ہمیں روکنے کی کوشش کررہی ہے، گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن گیا ہے، پاکستان کے عوام ’کورونا18‘ کو ’کورونا19‘ کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گےجبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسہ کے لئےاگر ہمارے پرامن کارکنان کو روکا گیا تو ہم سختی سے نمٹیں گئے جبکہ شہبازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور یہ پہلا موقع ہےکہ دونوں اپوزیشن لیڈر قید میں ہیں۔
دوسری طرف صدمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کاکہناہے کہ "سولہ اکتوبر کو عوام گوجرانوالہ جلسہ میں اس نالائق ٹولے کو الوداع کہیں گئے اورحکمرانوں نے معشیت کو تباہ کر دیا جبکہ سولہ اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا