ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی رجسٹریشن انتہائی اہم ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

13 Oct, 2020 | 03:29 PM

Shazia Bashir

بسام سلطان: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کمیونٹی کی سطح پرمینٹل ہیلتھ کا دائرہ کار پورے صوبہ میں بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کا تیسرا اجلاس ہوا،  منعقد ہاجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹر اشرف،ڈاکٹرالطاف،پروفیسر جاویدچوہدری،ڈاکٹرراجینہ اور وڈیولنک کے ذریعے ڈاکٹرروحی اور ڈاکٹرسارہ نے شرکت کی۔

ڈاکٹر اشرف نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔ اجلاس کے دوران نئی ٹاسک فورس کے ممبران کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کمیونٹی کی سطح پرمینٹل ہیلتھ کا دائرہ کا پورے صوبہ میں بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی رجسٹریشن انتہائی اہم ہے۔ بورڈ آف وزٹرز کے دفاترڈویژن کی سطح پر قائم کئے جائیں۔ معاشرہ میں ذہنی امراض اور علاج بارے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔صوبہ بھرمیں ذہنی امراض کے مریض رجسٹرکروانے یا معلومات حاصل کرنے کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیلتھ اتھارٹی کے ایکٹ کو ریوائز کیاجائے گا۔ کلینیکل سائیکلوجسٹ کو بھی بورڈ آف وزٹرزمیں شامل کیاجائے گا۔

مزیدخبریں