(شاہین عتیق)شوبز انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ نے شوہر کےمبینہ تشدد کے باعث علیحدگی اختیار کرلی، عدالت میں دائر درخواست پر آج فیصلہ سنادیا گیا، فیملی کورٹ نےگلوکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق مشہور گلوکارہ نے شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لے لی، فیملی کورٹ کے جج وقار عادل مرزا نے خلع کی ڈگری جاری کی،نامورگلوکارہ فرح انورنےحامدمقبول بھٹی کی وساطت سےدرخواست دائرکی تھی،عدالت نےفرح انورکےبیان قلمبندکرنےکےبعدخلع کی ڈگری جاری کی۔
عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ شوہرانورحمیدتشددکرتاہے،ذہنی مریض بن چکاہے،چھوٹی چھوٹی بات پرشوہر جھگڑاشروع کردیتاہے،شوہرکےساتھ مزیدرہنا نہیں چاہتی، گلوکارہ نے استدعا کی کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرنےکاحکم دے، فیملی کورٹ کے جج وقار عادل مرزا نےبیانات سننے کے بعد گلوکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔
واضح رہے کہ فیملی کورٹ میں گھریلو تشدد کے واقعات کی بنا پر خلع لینے کی شرخ میں اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر چیٹ سے روکنے پر بیوی میاں کےخلاف عدالت پہنچ گئی اورفیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ کردیا،لاہور کی فیملی عدالت میں سوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے روکنے پر بیوی کنزہ اعجاز نے خلعٰ کا دعویٰ دائر کر دیا۔
درخواست گزار کا کہناتھا کہ میرا شوہر مجھے سوشل میڈیا پر بیگوویڈیو کال پوائنٹ پر بات کرنے سے روکتا ہے اور اسی بات پرتشدد کا نشانہ بناتا ہے۔میں خاوند کےساتھ نہیں رہ سکتی۔ کال پوائنٹ پر بات کرکے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی فیس بک پر غیر مردوں سے باتیں کرتی رہتی ہے، اس کو اچھا نہیں لگتاکہ اس کی بیوی نہ محرم سے بات کرے۔