سٹی 42 :ہم نے اکثر یہ سُنا ہو گا کہ شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی لیکن اگر ہم اپنے شوق کی قیمت کا تعین کرنے لگیں تو بات ہماری حیثیت سے کہیں دور نکل جاتی ہے، اس کی مثال ایلینا نام کی خاتون سے دی جا سکتی ہے جس نے اپنی پالتو بلی کی قیمت 1 کروڈ روبل (پاکستانی 2 کروڈ روپے ) لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلینا کا تعلق روسی سائبیریا کے شہر نووو سائبرسک سے ہے جن کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی یہ سیاہ رنگ کی بلی موجود ہے۔ خاتون ایلینا نے گزشتہ ہفتے روسی کلاسیفائیڈ پلیٹ فارم ’’آویتو‘‘ پر سیاہ رنگت رکھنے والی اپنی بلی فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا اور خریدار سے 1 کروڈ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
ایلینا نے اپنی بلی کی خاصیت کا ذکر کرتے ہوۓ خواہش مندحضرات کو بتایا کہ ان کی اس بلی کے سامنے جس خواہش کا بھی اظہار کیا جائے وہ ضرور پوری ہوتی ہے اور اس بات کو وہ تین مرتبہ آزما چکی ہیں۔انھو ں نے اپنے دیے گیے اشتہار میں مزید بتایا کہ یہ بلی صرف اپنے مالک کی خواہشات کا اظہار ہی کرتی ہے جس کی وجہ سےاس کی قیمت 1 کروڈ روبل رکھی گئی ہے۔
سیاہ رنگ کی یہ بلیاں اسکاٹ لینڈ میں پائی جاتی ہیں اور انھیں " اسکاٹس فولڈ " کہا جاتا ہے جبکہ ایلینا نے اپنی اس منفرد خاصیت رکھنے والی کا نام ''ونسنٹ ون" رکھا ہے لیکن وہ اسے پیار سے ’’وِنسک‘‘ بلاتی ہیں۔
ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوۓ ایلینا نے بتایا کہ’’ونسک‘‘ میں خواہشات پوری کرنے کی یہ صلاحیت انہوں نے اتفاقیہ طور پر دریافت کی تھی، جسے وہ اب تک تین مرتبہ کامیابی سے آزما چکی ہیں۔