ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکا موسم کب تبدیل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہورکا موسم کب تبدیل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گرمی سے پریشان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے 15 اکتوبر کے بعد باغوں کے شہر  کا موسم تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی شہر میں سموگ پھیلنے کے خدشات بھی بڑھنے لگے، ائیر کوالٹی انڈیکس 188 تک پہنچ گیا، باغوں کے شہر لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا،جبکہ شام کےوقت ہوامیں نمی کا تناسب 32 فیصدتک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک صوبائی درالحکومت لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 15 اکتوبر کے بعد موسم تبدیل ہوگا۔ 

 خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد قُدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی قُدرتی آفت کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ریلیف کی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہو سکیں۔ 

 وزیر اعلیٰ نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے، آفات اور زلزلے انسان کو قدرت کے لامتناہی اختیارکا احساس دلاتے ہیں، پیشگی اقدامات سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے، پنجاب میں پی ڈی ایم اے نے کورونا، ٹڈی دل، سیلاب اور دیگر مشکل مراحل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer