(سعید احمد سعید) برٹش ائیر ویز کی پہلی براہ راست پرواز 216 افراد کو لے کر لندن سے لاہور پہنچ گئی، مینجر لاہور ائیرپورٹ اختر مرزا، انور ضیاء سمیت ائیر پورٹ اعلی افسران نے برٹش ائیرویز کے عملے کو خوش آمدید کہا، وائس پریذیڈنٹ برٹش ائیر ویز نے سول ایوی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔
لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا، برٹش ائیر ویز کی پرواز 259 لندن سے لاہور پہنچ گئی، پرواز میں 194 مسافر، کریوو ممبرز سمیت 22 دیگر آفیشلز لاہور پہنچے، ائیر پورٹ منیجر مرزا اختر بیگ، ڈپٹی ائیر پورٹ منیجر نے مسافروں کا استقبال کیا، لاہور ائیرپورٹ کو خیرمقدم کےبینر زاور رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا۔
برٹش ائیر ویز کو ہفتہ وار 4 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس موقع پر برٹش ایئر ویز کے سینئر وائس پریذیڈنٹ بھی لاہور پہنچے اور ائیر پورٹ پر موجود سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران سے ملاقات کی۔
برٹش ائیر کے وائس پریذیڈنٹ نے پاکستانی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا، لاہور پہنچنے والے مسافر براہ راست پروازیں چلنے پر خوش دکھائی دیئے اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا، لاہور سے لندن کی یہی پرواز کل صبح 8 بجے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز کا طیارہ آج ائیرپورٹ کی حدود میں اے ایس ایف کی سکیورٹی میں رہے گا، ائیر لائن کی جانب سے طیارے کے عملے کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جہاں اب کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام بھی ہوگا۔