ٹک ٹاک کھولنے کیلئے پی ٹی اے کا اہم فیصلہ

13 Oct, 2020 | 12:13 AM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) حکومت پاکستان کی جانب سے  پی ٹی اے کی بندش کے بعد  ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا۔

 ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی اے کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف کوششوں سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی اے  نے ٹک ٹاک کو ایکشن کیلئے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ٹک ٹاک ایسا میکینزم بنانے جس پر دونوں اطراف کا اتفاق ہو۔  

یاد رہے کہ چند روز قبل  مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا گیا  تھا۔ پی ٹی اے حکام کہناتھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کافی وقت بھی دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں