شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کا ویڈیو پیغام

13 Oct, 2019 | 10:22 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) شاہی خاندان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا ویڈیو پیغام آگیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم شاہی خاندان کیلئے محبت اور عزت رکھتی ہے، مجھے امید ہے دورہ پاکستان میں انھیں بے پناہ محبت اور عزت ملے گی۔ پاکستانیوں کی محبت اور خلوص کا گواہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہی جوڑا اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کا دورہ کرے گا۔ شاہی خاندان پاکستانیوں خصوصا نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔ شاہی خاندان کا دورہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی مثال ہے۔ شاہی خاندان شاندار اور گرم جوشی سے بھرپور استقبال دیکھیں گے۔

مزیدخبریں