کاہنہ کے علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد

13 Oct, 2019 | 06:28 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) لاش پانڈوکی گاؤں کے ایک تالاب سے ملی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی گاؤں کے ایک تالاب سے نوجوان کی لاش ملی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت اللہ رکھا ولد طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بیدیاں قصور کا رہنے والا ہے۔ لاش کے قریب ہی ایک موٹر سائیکل بھی ملی جو کہ تین روز قبل نشتر کالونی کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم کی روشنی میں حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

مزیدخبریں