اپوزیشن کے احتجاج کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر غور

13 Oct, 2019 | 03:55 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا معاملہ، حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر نہ بلانے پر غور شروع کر دیا۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کروانے کیلئے حکومت کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اپوزیشن اور ڈاکٹرز کے احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے کہ اجلاس کو فوری طور پر بلانے کے بجائے پہلے ڈاکٹرز اور دیگر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے اور حالات سازگار ہونے کے بعد مذکورہ ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروایا جائے۔

مزیدخبریں