فٹ بال کے فروغ کیلئے اٹلیٹیکو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع

13 Oct, 2019 | 03:43 PM

Arslan Sheikh
Read more!

(شہباز علی) شہر میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اٹلیٹیکو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوگیا، کوچز اور منتظمین کہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

ڈی ایچ اے فیز فائیو میں اسپین کے شہرت یافتہ کلب اٹلیٹیکو ڈی میڈرڈ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوگیا، ٹرائلز میں 180 سے زائد بچوں نےحصہ لیا، چھ سے16 اور 16 سال سے زائد عمر کے الگ الگ ٹرائلز ہوئے۔

اسپینش کوچ ڈینئل لیمونس نے ٹرائلز کی نگرانی کی، ٹرائلز میں حصہ لینے والے بچوں نے میسی اور رونالڈو کو اپنا فیورٹ فٹ بولر قرار دیتے ہوئے ان جیسا کھلاڑی بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قومی خاتون کوچ اور اسپینش کوچ ڈینئل لیمونس نےکہا کہ ٹرائلز کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بھرپورمواقع دینا ہے، ڈی ایچ اے کے بعد 20 اکتوبر کو ماڈل ٹاون،27 اکتوبر کو واپڈا ٹاون اور تین نومبر کو گریفن گراونڈ میں ٹرائلز ہوں گے۔

مزیدخبریں