(عابد چودھری) شہریوں کی سہولت اور ٹریفک مسائل کے پیش نظر لاہور میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ، اب ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار سنیپ چیکنگ کریں گے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کروایا جائے گا، پولیس حکام کے مطابق اب شہر میں تھانوں کی پولیس ناکہ بندی نہیں کرے گی صرف گشت کرے گی جبکہ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار سنیپ چیکنگ کریں گے.
پولیس حکام کے مطابق ناکہ بندی کے باعث ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے تھے، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔