علی ظفر نے نوجوان گلوکارہ کی خواہش پوری کردی

13 Oct, 2019 | 12:18 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کے چاکلیٹی اداکار و گلوکار علی ظفر نے 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کے ساتھ گانا ’لیلا او لیلا‘ ریلیز کر دیا۔

صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اداکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کیا تھا اور آج ننھی گلوکارہ کی خواہش پوری ہوگئی۔

علی ظفر نے ٹویٹر پر بتایا کہ آج نوجوان گلوکارہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہے، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہیے۔

میوزک ویڈیو میں عروج کی گلوکاری کیلئے کاوشوں اور صوبہ بلوچستان کے خوبصورت مناظرہ دکھائے گئے ہیں، گانے کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ملی رہی ہے۔

مزیدخبریں