ضمنی انتخابات، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

13 Oct, 2018 | 07:14 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پولیس نے ضمنی الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دئیے۔ ضمنی الیکشن پر پولیس افسران سمیت 12 ہزار سے زائد پولیس کے جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو قومی اور دو صوبائی حلقوں میں الیکشن کا میدان سجنے میں کم ہی وقت باقی رہ گیا۔ لاہور پولیس نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ پیرو فورس، ڈولفن فورس، کیو آر ایف اور سی آئی اے کے جوانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں پٹرولنگ اور گشت کریں گے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز رانا شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن پر بارہ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی  ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں،  جبکہ حساس اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولیس کے مطابق چار حلقوں میں 881 پولنگ اسٹیشنز میں 193 کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ این اے 124 میں 68 ، این اے 131 میں 49 ، پی پی 164 میں 39  جبکہ پی پی 165 میں 37 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا پڑے گی۔ جو بھی کارکن اسلحہ کی نمائش، آتشبازی یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں