الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی گائیڈ لائن جاری کر دی

13 Oct, 2018 | 06:50 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل ہونے والے انتخابات کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دی۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سہولت فراہم کردی۔ اپنےووٹ، پولنگ سٹیشن اورحلقہ انتخاب کی معلومات ایس ایم ایس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اپنا شناختی کارڈنمبر8300 پربھیج کر مکمل تفصیل حاصل کی جاسکتی ہے۔ معمر شہری، حاملہ خواتین، معذورافراد اور خواجہ سراء کیساتھ پولنگ سٹیشن پرترجیحی سلوک ہوگا۔

زائدالمعیاد شناختی کارڈپربھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نےووٹرزکوموبائل فون، کیمرہ اور خواتین کواپنا پرس ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے صبح 8 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں