ایل ڈی اے کاسبزہ زار میں آپریشن، سکول اور کمرشل ہال مسمار

13 Oct, 2018 | 04:59 PM

M .SAJID .KHAN

( درنایاب) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا سبزہ زار میں آپریشن جاری ،غیر قانونی طور پر تعمیر شادی ہال کا بکنگ آفس اور کمرشل سٹرکچر مسمار کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے سبزہ زار سکیم میں تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا ،اس دوران ایک سکول اور کمرشل ہال کو مسمار کردیا گیا،  یہ دونوں عمارتیں نقشے کی خلاف ورزی اور کمرشلائزیشن پالیسی کے برعکس تعمیر کی جا رہی تھیں،کارروائی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مطاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اکرام نے کی۔

شعبہ ٹاؤن پاننگ حکام  کا کہنا تھا کہ ان پلاٹوں کےلئے رہائشی نقشے پاس کرواگے ان پر شادی ہال تعمیر کئے جارہے تھے، ایل ڈی اے کی طرف سے ان پلاٹ مالکان کو شادی ہال بنانے کی کو ئی اجازت نہیں گئی تھی، علاوہ ازیں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے جس میں اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروائی جاچکی ہے اور مزید آپریشن  کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں