اساتذہ کیلئے بری خبر، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

13 Oct, 2018 | 04:43 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب حکومت کا تین لاکھ سے زائد سرکاری اساتذہ کے کوالیفکیشن الاوٴنس روکنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کومذکورہ الاوٴنس جاری رکھنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری لینا مشروط کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اساتذہ کے لیے سابق دور حکومت میں کوالیفکیشن الاوٴنس دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ لیکن اساتذہ نے الاوٴنس نہ ملنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن کو شکایات کیں، محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام نے کہا کہ تین لاکھ سے زائد سرکاری اساتذہ کا کوالیفکیشن الاوٴنس روک دیا گیا ہے جبکہ آئندہ اساتذہ کو کوالیفکیشن الاوٴنس نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو بھرتی ہونے کے بعد اضافی ہائر ایجوکیشن کے عوض کوالیفیکیشن الاوٴنس دیا جارہا تھا، اس ضمن میں محکمہ سکول ایجوکیشن وزیر اعلی کے نام سمری ارسال کرے گا اور قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

 حکومت کے اس فیصلے سے ہائر کوالیفکیشن کے خواہش مند اساتذہ میں مایوسی پھیل گئی ہے، پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ دشمنی ہے، اگر حکومت نے اساتذہ کا ہائر کوالیفکیشن الاوٴنس بند کیا تو اساتذہ احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

مزیدخبریں