بچوں کی  ہاتھ سےبنی دلکش مصنوعات

13 Oct, 2018 | 04:23 PM

M .SAJID .KHAN

(عفیفہ نصر اللہ )الفلاح ہائی سکول دھرم پورہ میں بچوں کی ہینڈیکرافٹس کی نمائش  ہوئی، بچوں سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق روزمرہ استعمال ہونے والی چیزوں سے تیارکردہ یہ فن پارے، بچوں کی کاری گری کا نمونہ ہیں ، ان فن پاروں کو تیار کرنے والے طلبہ کا تعلق پہلی سے لیکر پانچویں جماعت تک ہے،یہ دلکش آرٹ ورک، دال، روزمرہ استعمال ہونے والے مصالحوں ، آئسکریم اسٹکس اور انڈے کے چھلکوں سے تیار کیے گئے ہیں ، جن میں بچوں کی محنت اور اساتذہ کی مہارت بھی شامل ہیں ، ان فن پاروں کو بنانے والے تو بچے ہیں ہی ان کو دیکھنے والوں میں بھی بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں ان فن پاروں کی تخلیق میں اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے،نمائش میں رکھے گئے فن پارے بچوں کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

مزیدخبریں