سول سوسائٹی اورتعلیمی ادارے وزیراعظم کی شجر کاری مہم میں حصہ لینےلگے

13 Oct, 2018 | 03:52 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان ) دی انٹرنیشنل سکول آف شوئفات اور ڈور آف اویئرنس کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا آغازکیا گیا،  معروف اداکار سلیم شیخ نے بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سرسبز بنانے کا مشن جاری ہے، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کی جانب سے ماحول دوستی کا ثبوت دینے کے لیےپودے لگائے جا رہے ہیں،جوہر ٹاون میں واقع دی انٹرنیشنل سکول آف شوئفات اور ڈورآف اویئرنس کے طلبا نے مہمان خصوصی سلیم شیخ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر پودے لگائے،سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ بچوں کو ماحول سے دوستی کی تعلیم دیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ 

گرین پاکستان کے تحت ملک بھر میں نئے پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی کی خطرناک صورتحال پر قابو پانےکی کوشش کی جارہی ہے ،وزیراعظم عمران خان کی سرسبز پاکستان کی مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں