(سعدیہ خان) محکمہ ماحولیات اینٹی سموگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہو ئے دھواں چھوڑنے والی آٹھ فیکٹریوں کو سیل کر دیا جبکہ 15 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال کے ہمراہ اینٹی سموگ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے شالیمار ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 6سٹیل ملوں سمیت 8 یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ 15 گاڑیوں کا چالان کیے گئے، سیل ہونے والی ملوں میں ماشاللہ سٹیل مل، کرول گھاٹی ، حاجی اکبر سٹیل مل کرول گھاٹی ، عزیز سٹیل مل مومن پورہ روڈ، کرامت سٹیل مل مومن پورہ روڈ ، المدینہ سٹیل مل مومن پورہ روڈ، حمزہ ڈرم کٹنگ یونٹ مومن پورہ روڈ ، شاہد ڈرم کٹنگ یونٹ مومن پورہ روڈ اور کامران سٹیل مل بھینی روڈ شامل ہیں۔
اینٹی سموگ ٹیم حکام کا کہنا تھا کہ پورے لاہور میں اینٹی سموگ کارروائیاں تیز کر دی گئیں ہیں، کسی فیکٹری کو ماحول آلودہ نہیں کرنے دیں گے، اس سلسلے میں موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔