ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ڈاکٹروں کےمسائل حل کرنامیری ذمہ داری ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اناٹومیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام سائنٹیفک کانفرنس میں شرکت کی،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اناٹومیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام سائنٹیفک کانفرنس ہوئی جس میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ بطور ڈاکٹر میں ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں،ڈاکٹر مریضوں کے مسائل حل کریں ان کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہےمیڈیکل تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کا مکمل احساس ہے، فکلیٹیز کی کمی دور کئے بغیر میڈیکل تعلیمی اداروں کی استعدادکار بہتر نہیں ہوسکتی،پروفیسرز کی مراعات بہتر کی جارہی ہیں.

وزیر صحت کا کہناتھا کہ سائنٹیفک کانفرنس نوجوان ڈاکٹروں کے لئے سیکھناسنہری موقع ہے یونیورسٹیوں میں ریسرچ پر مبنی تعلیم وقت کی اہم  ضرورت ہے، خوش ہوں کہ یو ایچ ایس کے سائنسدانوں نے بائیولوجیکل سکن ایجاد کرلی، پاکستان میں کلون ہونے والی بائیولوجیکل سکن انتہائی سستی ہے، 720 روپے میں مصنوعی جلد ایک اہم پیشرفت ہے۔

وزیرصحت کامزید کہناتھا کہ بطور ڈاکٹر میں ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں، ڈاکٹر مریضوں کے مسائل حل کریں ان کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer