(سٹی42) نیو انارکلی میں افسوسناک واقعہ، زیر تعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے60سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق نیو انارکلی میں زیر تعمیر عمارت کا لینٹر اچانک منہدم ہوگیا جس کے ملبے تلے دب کر راہگیر 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نعش ملبے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کردی۔