ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8خوارج ہلاک، 6زخمی

میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8خوارج ہلاک، 6زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8خوارج مارے گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ 6زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ موجود مزید خارجیوں کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میران شاہ میں8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین پیش کیاہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے ہر موقع پر بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ میران شاہ میں 8خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والی سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ ان کاکہناتھا کہ خوارجی دہشتگرد پاک دھرتی کا بوجھ ہیں۔قوم کی حمایت سے اس ناسور کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے گا۔