سٹی42: خیبرپختونخوا کے وادی سوات مینگورہ اور گردونواح میں آج تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وادی سوات اور گرد نواح میں ایک ہی دن میں آج تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، زلزلے سے مقامی آبادی کے بچے اور بڑےخوف کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے، وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹجے محسوس ہوئے،جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔