سٹی42: پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے 14 سے 16 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فور کاسٹ مین کہا گیا ہے کہ 15 نومبر سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر برف باری متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 14 نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
ان ہواؤں کے زیر اثر 14 نومبر سے 15 نومبر کے درمیان اسلام آباد راولپنڈی، پشاور، لاہور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشین گوئی کہہ رہی ہے کہ چٹیل، دیر سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بارش سے فضائی آلودگی میں کمی آنے اور ہوا کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ب14, 15 نومبر کی بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں "شدید دھند پڑنے کی توقع "ہے۔