ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف شخصیات اپنے فون کے  کیمرے  ٹیپ سے چھپانے پر مجبور

معروف شخصیات اپنے فون کے  کیمرے  ٹیپ سے چھپانے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس پر انہوں نے اپنے موبائل فون پر ٹیپ لگائی ہوئی ہے ۔

11 نومبر 2024  کی اسرائیلی وزیراعظم کی معمولی سی تصویر  جس میں وہ اپنے دفتر کے باہر فون پر بات کرتے ہوئے نظر آر ہے تھے اس وقت وائرل ہوئی جب لوگوں کی نظر ان کے موبائل فون پر گئی ۔ جس کا کیمرہ سرخ ٹیپ سے چھپایا گیا تھا ۔

 واضح رہے کہ  کچھ سال قبل بھارت کے  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے مرکزی حکومت کی جانب سے جاسوسی سافٹ ویئر  کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھی اپنے فون کے کیمرے پر ٹیپ لگا لی ہے ۔

 اسی طرح معروف شخصیات صرف  موبائل فون ہی نہیں بلکہ  لیپ ٹاپ  کے کیمروں پر بھی ٹیپ چسپاں کرتی ہیں ۔ 2016 میں  فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک  تصویر پوسٹ کی جس میں دفتر کی میز پر ان کا لیپ ٹاپ محور نگاہ بن گیا کیونکہ صارفین نے نوٹ کیا کہ مارک زکر برگ نے اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے پر ٹیپ لگا رکھی ہے 

 قیاس کیا جا رہا ہے کہ اپنی نجی زندگی اور اپنی معلومات کے حوالے سے خوف زدہ   شخصیات اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کےکیمروں اور مائیک پر ٹیپ لگا کر رکھتے ہیں تاکہ اگر ان کی ڈیوائس ہیک بھی کرلی جائے تو ان کے کیمرے اور مائیک کو جاسوسی کے لیے استعمال نہ کیا جاسکے