ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پر چھریاں چلا دیں

ماں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پر چھریاں چلا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انڈیا میں  تامل ناڈو کے ایک سرکاری ڈاکٹر کو بدھ کی صبح چنئی کے ایک اسپتال میں سات وار کیے گئے -  حملہ کرنے والا  وہی نوجوان نکلا جس کی ماں  کے  کینسر کا علاج چھ ماہ قبل اسی ڈاکٹر نے کیا تھا۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ نوجوان بھی اس ہسپتال میں مریضہ کی خدمت کے لئے موجود رہا کرتا تھا۔ڈاکٹر، ایک آنکولوجسٹ، دل کا مریض بھی ہے اور اس کے اوپری سینے اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ وزیر صحت ما سبرامنیم نے کہا کہ ڈاکٹر کی حالت نازک  لیکن مستحکم  ہے۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے ساتھی کے پاس پیس میکر ہے اور اس کے ماتھے اور کمر پر کاٹا گیا تھا، اور اس کے پیٹ پر بھی چوٹ لگی تھی۔

 پولیس نے چھرا گھونپنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ حملہ شہر کے گوئنڈی محلے کے کلیگنار سنٹینری ہسپتال کے او پی ڈی، یا آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں ہوا، جب ملزم کو شک ہوا کہ ڈاکٹر نے کینسر کی مریضہ اس کی ماں کو غلط دوا تجویز کی تھی۔اس شخص نے ڈاکٹر پر وار کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ حملہ آور نے اپنے  جسم میں  چھپایا ہوا ایک چھوٹا چاقو استعمال کیا۔چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور طبی امداد کا وعدہ کیا ہے اور ساتھ ہی یقین دلایا ہے کہ ایسا حملہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ " ڈاکٹر  کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔"

وزیر اعلیٰ کے نائب اور بیٹے ادھیاندھی اسٹالن نے بتایا کہ ملزم کی والدہ کو ریاست کے زیرانتظام ادارے کالیگنار سینٹینری ہسپتال میں چھ ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد ایک نجی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا تھا، اور یہ کہ سابق ڈاکٹروں نے " اسے گمراہ کیا۔جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔

ڈاکٹر پر چھرا گھونپنے پر اپوزیشن  نے بھی ردعمل دیا ہے اوراس حملے پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید بھی کی گئی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور تمل ناڈو کے سابق گورنر تملائی ساؤنڈرراجن نے بات کی اور ریاستی حکومت پر تنقید کی۔

بی جے پی رہنما تملائی ساؤنڈرراجن کا کہنا ہے کہ "سب سے پہلے، میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں کیونکہ مریض کی خدمت کرنے والے ڈاکٹر پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ اسے چاقو مارا گیا، مجھے اس پر افسوس ہے اور یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ 

"میں تمل ناڈو حکومت کی مذمت کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہاں کسی کو تحفظ نہیں ہے. اسکولوں میں بھی ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ پولیس فورس وزیر اعلیٰ کے کنٹرول میں ہے. لیکن  وزیر اعلیٰ ڈاکٹر کی عیادت کو  نہیں آئے۔ زخمی ڈاکٹر کو دیکھنے کے لیے صرف ڈپٹی چیف منسٹر آئے تھے۔

تامل ناڈو کے ڈاکٹروں نے اس واقعہ پر اپنا احتجاج کیا اور  زخمی ڈاکٹر کے ایک ساتھی نے بتایا کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد اب اپنی حفاظت کے لیے پریشان ہیں اور انہوں نے ہسپتالوں میں سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا،