ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم کر دی گئی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد چھٹا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا،جسٹس شجاعت علی خان 14 نومبر تک پھر 25 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس عابد عزیز شیخ 14 نومبر کو پرنسپل سیٹ ،15 نومبر کو روالپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے ،جسٹس عابد عزیز شیخ 16 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس عاصم حفیظ صرف 15 نومبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس عاصم حفیظ 2 دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،جسٹس عابد حسین چٹھہ اور جسٹس انوار حسین صرف15۔ نومبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس سلطان تنویر احمد 30 نومبر تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔جسٹس راحیل کامران شیخ 2 دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے