سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پولیس افسران کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے اپنے دفتر مسلم ٹاؤن میں کھلی کچہری لگائی ۔
کھلی کچہری میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور سائلین شریک ہوئے ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے،بلال احمد کی متعلقہ ایس ایچ اوز کو موصول شدہ درخواستوں پر کارروائی کی ہدایت کی ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے،تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں۔