سٹی 42: لاہور میں چوروں کا راج ہے ۔رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چور 66 ہزار 162 گھروں اور دکانوں کا صفایا کر گئے،
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 15 ہزار 670 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن چوری کی 14 ہزار 422 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن چوری کے 12 ہزار 322 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 9274، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کی 7990 وارداتیں ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 10 ماہ کے دوران چوری کے 6484 مقدمات درج کئے گئے،