ایف بی آر نے ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا

13 Nov, 2024 | 05:58 PM

وقاص عظیم: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ،ایف بی آر نے ٹیکس اہداف کو حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا۔

 ذرائع کے مطابق ایف بی آر رواں سال ٹیکس اہداف پر نظر ثانی نہیں کرے گا ،ایف بی آر رواں سال 12013 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرے گا ،ایف بی آر ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے کوئی منی بجٹ نہیں لائے گا ۔ ایف بی آر ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکسز عائد نہیں کرے گا ،رواں سال جی ڈی پی کا 8.8 فیصد ٹیکس محصولات اکٹھے کئے جانے ہیں،ایف بی آر نے مالی سال کے چار ماہ میں جی ڈی پی کے 10.5 فیصد ٹیکس محصولات اکٹھے کر لئے ہیں ۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی میں کمی کے باعث ٹیکس وصولی کم ہوئی، مالی سال کی دوسری شش ماہی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی دکھائی دے رہی ہے، معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں