سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے معاملے پر پی ٹی آئی قائدین آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی جانب سے احتجاج کی تاریخ کے اعلان بعد پی ٹی آئی کی بڑی بیٹھک آج وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہو گی، مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان، وزیراعلی علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، اسد قیصر،سلمان اکرم راجہ اور دیگر قائدین شریک ہوں گے، اجلاس میں بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق احتجاجی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے، اجلاس احتجاجی تحریک کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات پر بھی غور کیا جائے گا،