ویب ڈیسک : سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے موسم سرما کے لیےگیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔
نئے شیڈول کے تحت صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران تین ٹائم (8 گھنٹے ) گیس میسر ہوگی۔ صارفین کو ناشتے کے لیے صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک ، دوپہر کے کھانے کے لیے دن 12 بجے سے دن کے 2 بجے تک اور رات کے کھانے کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس ملے گی۔
ایس این جی پی ایل کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی نے حکومتی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے گیس کے اوقات کار کو ایڈجسٹ کیا۔ انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام مقامات پر ان مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔