ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں کل شام سے 16 نومبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل شام سےداخل ہونےکاامکان ہے، مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ہری پورسمیت ہزارہ کے بالائی علاقوں سمیت چترال،دیر، سوات،شانگلہ، بٹ گرام اور ملحقہ علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،جہلم میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ فیصل آباد،گوجرانوالہ،لاہور،خوشاب اورسرگودھامیں بھی بارش کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل میں بادل برسیں گے، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کاسلسلہ کل شام سے16نومبرکی صبح تک جاری رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔