ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کیلئے پرامید ہوں‘

’پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کیلئے پرامید ہوں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ اختلافات کو بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع دیا جائے۔  

سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک نازک موڑ پر ہے، کرکٹ شاید 1970 کی دہائی کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے ، اگر تاریخ نے دو ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ  اولمپک اسپرٹ مین اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا۔ 

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس کھیل کے نگران کے طور پر ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے انا کو قابو میں رکھیں، ہمیں کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کے لیے پرامید ہوں، ساری ٹیمیں ہماری گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی، ٹیمز میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔