ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’آج ہم پائیدار اقدامات کرکے نئی نسلوں کے لیے نسبتا بہتر مستقبل چھوڑ سکتے ہیں‘

’آج ہم پائیدار اقدامات کرکے نئی نسلوں کے لیے نسبتا بہتر مستقبل چھوڑ سکتے ہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوئٹزرلینڈ ۔ یورپی یونین اور انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کے وزراء و سربراہان کی ملاقاتیں ہوئی، جس میں غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ملاقات کرنے والوں میں سوئٹزرلینڈ کی وزیر مائیگریشن کرسٹین شرنربورنر(Chirstine Schraner Burener) اوریورپی یونین کے مائیگریشن و داخلہ امور کے سربراہ جوہانس لچنر(Johannes Luchner) شامل تھے ۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے سربراہ مائیکل سپنڈ لیگر( Michael Spindelegger ) نے بھی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ۔ 

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی غیر قانونی مائیگریشن کے سدباب کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کثیر الجہتی چیلنج بن چکا ہے، انٹرنیشنل مافیاز کے گٹھ جوڑ سے کوئی بھی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمگیریت پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لئے یورپی یونین اور مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ  کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم پائیدار اقدامات کرکے نئی نسلوں کے لیے نسبتا بہتر مستقبل چھوڑ سکتے ہیں، اس ضمن میں باہمی وفود کے تبادلوں اور اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اشتراک کار بڑھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے افسران کو خصوصی تربیت کیلئے سوئٹزرلینڈ۔ یورپی یونین اور انٹرنیشنل مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے تعاون ضروری ہے۔ 

تینوں وفود نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو باہمی اشتراک کار بڑھانے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 

ہنگری میں پاکستان کے سفیر   آصف حسین میمن اور متعلقہ سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔