عابد چودھری : دھند اور سموگ کے باعث بند ہونے والی موٹرویز کو 12 گھنٹے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
موٹروے پولیس کی جانب سے شدید دھند اور سموگ کے باعث گزشتہ رات تمام موٹرویز کو لاہور سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا، بارہ گھنٹے بعد دھند کی شدت میں کمی اور حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے کھولا گیا،موٹروےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروےایم تھری کو بند رکھا گیا تھا،حکام کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند رکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔