ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت کوسٹر حادثہ؛ لاپتہ افراد کی تلاش میں تاخیر پر ورثاء کا احتجاج، شاہراہ قراقرم بند

 گلگت کوسٹر حادثہ؛ لاپتہ افراد کی تلاش میں تاخیر پر ورثاء کا احتجاج، شاہراہ قراقرم بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہتاب الرحمان :  گلگت میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے کچھ کی لاشیں ابھی تک تلاش نہیں کی جاسکیں، لاپتہ افراد کی تلاش میں تاخیر کے خلاف ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، شاہراہ قراقرم بند کردی گئی ہے ۔ 

گزشتہ روز گلگت سے چکوال جانے والی باراتیوں سے بھری ایک کوسٹر حادثے کا شکار ہو ئی تھی، مسافر کوسٹر تھلیچی کے مقام پر دریا برد ہوئی تھی ، حادثے میں دلہا سمیت 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 12 افراد دریا سندھ میں تاحال لاپتہ ہیں ۔  کوسٹر حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی لاشیں چکوال روانہ کردی گئی، جاں بحق 10 افراد کی نماز جنازہ استور میں ادا کردی گئی ۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر جاں بحق افراد کے ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، ورثاء نے شاہراہ قراقرم بند کردی ہے ۔