ملک اشرف : سانحہ نو مئی میں پی ٹی آئی رہنماء مسرت جمشید چیمہ کی گرفتاری کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نےمسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ لاکھ مچلکوں کے عوض کسی اور کیس میں ملوث نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ مسرت جمشید چیمہ کے شوہر جمشید چیمہ وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے ،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ مسرت جمشید چیمہ اپنے خلاف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ انہیں سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کیلئے مقدمات میں نامزد کیا گیا۔ درخواست گزار جیل میں سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس کو کوئی برآمدگی نہیں کرنی۔ درخواست گزار وکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ مسرت جمشید چیمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی ، تاہم سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔