ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں پراپرٹی خریدنا اب پاکستانیوں کے لیے آسان

دبئی میں پراپرٹی خریدنا اب پاکستانیوں کے لیے آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: اب دبئی میں پراپرٹی خرید نا آسان, دبئی کی مشہور پراپرٹی فرم نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر لیا۔

  دبئی کی مشہور رئیل اسٹیٹ کمپنی زیڈ اینڈ ایس نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں دفتر کے قیام کی تقریب پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد کی، جس میں رئیل اسٹیٹ کے ماہرین اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

زیڈ اینڈ ایس کمپنی کئی سالوں سے دبئی میں پراپرٹی کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے اور اب پاکستانیوں کے لیے دبئی میں پراپرٹی خریدنے، لیزنگ، پراپرٹی منیجمنٹ اور انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز فراہم کرے گی۔ پاکستانی شہری اس دفتر کے ذریعے دبئی میں پراپرٹی سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے اور آسانی سے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

کمپنی کی خدمات پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے دبئی میں پراپرٹی خریدنے اور سرمایہ کاری کے عمل کو نہایت آسان بنا دیں گی۔