ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے‘

’پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست "سڑک چھاپ"سیاست سے بھی بدتر ہوچکی ہے ۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، ایمپائر کی انگلی،سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے، چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونکا اپنے بچے لندن میں لگژری لائف سٹائل انجوائے کررہے ۔ 

 عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ نوازشریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے، پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی ۔ مریم نواز پنجاب میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں ، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے اور ہر شعبے کے لیے ریلیف پیکج اور منصوبے شروع کیے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتے گزری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنے اور اسکی جماعت کو احتجاج،احتجاج اور احتجاج کے خواب آرہے ہیں، سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے سیاست کی آڑ میں فیڈریشن پر چڑھائی کے خواب نہیں دیکھتے ، پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ، جو قانون توڑے گا شہریوں میں خوف ہراس پھیلائے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔