ویب ڈیسک : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تیل کمپنیر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔