ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجکشن ’روفیلیک‘ کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

انجکشن ’روفیلیک‘ کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے امراض خون کے انجکشن روفیلیک کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حال ہی میں پروڈکٹ ریکال الرٹ جاری کیا گیا ، جعلی دوا کی اطلاع کے پی ڈرگ انسپکٹر اور کراچی کی فارما کمپنی کی جانب سے دی گئی۔ جس کے مطابق ہیومن اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کی دوا ’روفیلیک‘ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے، سوئس کمپنی سی ایس ایل بیہرنگ کے تیار کردہ اس انجیکشن کے سیمپل لیبل پر غلط تفصیلات درج ہیں۔ 

ڈریپ کے مطابق روفیلیک انجکشن ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں دستیاب ہے، تاہم انجکشن سیمپل کے پیکٹ پر دو مختلف بیچ نمبرز پائے گئے ہیں، بار کوڈ اسکین میں بیچ نمبر الگ ملا۔ اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کمرشل بائیولوجیکل اینٹی باڈی ہے، اور یہ انسانی خون کے پلازما سے لیا جاتا ہے، یہ مریض کے سرخ خلیات کو ٹارگٹ کرتا ہے، اس سے تیار کردہ دوا روفیلیک ’امیون تھرمو سائیٹوفینک پرپرا‘ نامی مرض کی دوا ہے، جعلی انجکشن کا استعمال انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے اس لیے استعمال نہ کی جائے، ڈریپ نے ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے روفیلیک کا متاثرہ بیچ ضبط کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔