کلیم اختر: شہر بھر کے ریسٹورینٹس و ہوٹلز مالکان کے لیے بڑا انتباہ، الیکٹرانک انوائس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسٹورینٹس اور ہوٹلز مالکان کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنے پر سخت کارروائی کا سامنا ہے۔ سپیشل انفورسمنٹ ٹیم نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ریسٹورینٹس کی چیکنگ شروع کر دی اور شوکاز نوٹس کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ٹیم کی قیادت سعود عتیق اور اکمل وڑائچ کر رہے ہیں۔ ٹیم نے ابتدائی طور پر ایم ایم عالم روڈ پر واقع ریسٹورینٹس کا دورہ کیا اور جن ریسٹورینٹس میں الیکٹرانک سسٹم کی تنصیب نہ کی گئی تھی، ان مالکان کو موقع پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔
تمام ریسٹورینٹس مالکان کو جلد از جلد الیکٹرانک سسٹم کی تنصیب اور رجسٹریشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے، تاکہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔