ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بھی سموگ کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک بھٹہ سیل کر کے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.
یاد رہے کہ اسلام آباد میں سموگ کے خطرے کے پیش نظر پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی ہے۔پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے حکومت خط میں سفارش کی ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد میں چار ماہ تک دفعہ 144 نافذ کی جائے، بھٹوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کوجلانے پر بھی پابندی لگائی جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ای پی اے ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔