ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے ملزمان کو کیسز میں ریلیف دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ 

منشیات کے ملزمان کو کیسز میں ریلیف دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہورپولیس کی جانب سےمنشیات کےدرج مقدمات کاآڈٹ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
 اس ضمن میں منشیات کے ملزمان کو کیسز میں ریلیف دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے سی سی پی اولاہور نےمنشیات کیسز کاآڈٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ملزمان کی سہولت کاری کرنے والے پولیس اہلکاروں کی رپورٹ تیار کرنے کاحکم دے دیا گیا۔
پولیس کی جانب سےمنشیات پکڑنےکےرواں سال 8ہزارسےزائد مقدمات درج کئےگئے۔گزشتہ 2سالوں کے دوران درج مقدمات میں زیادہ تر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہوئے۔ذرائع کے مطابق ضمانتوں سے پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر سازباز کےبعد گواہی کاانخراف تھا۔