ملک اشرف : پاکستان میں تنخواہ ایک ہزار امریکی ڈالر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ،چیف جسٹس ہائیکورٹ درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کریں گی ۔
لاہورہائیکورٹ میں پاکستان میں تنخواہ ایک ہزارامریکی ڈالرکرنے کیلئے دائر درخواست میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم کو براہ راست فریق بنانے پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے، ہائیکورٹ میں تنخواہ ایک ہزار امریکی ڈالر کرنے کے متعلق اعتراضی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کے ارجنٹ کیسز کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم، ایڈووکیٹ فہمید نواز کی درخواست پربطوراعتراض کیس سماعت کریں گی، عدالت رجسٹرار آفس کا اعتراض برقراررکھنے یا ختم کرنے کا حکم دے گی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کم ازکم تنخواہ ایکٹ کے مطابق اس وقت کم ازکم تنخواہ 37 ہزار ہے، پاکستان میں موجودہ مہنگائی کی تناسب سے37 تنخواہ انتہائی کم ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کم از کم تنخواہ ایک ہزارامریکی ڈالرکرنےکاحکم دے۔
پاکستان میں تنخواہ ایک ہزار امریکی ڈالر کرنے کیلئے درخواست دائر
13 Nov, 2024 | 12:11 PM